تجارت
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کےدوران استحکام رہا
سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈ کی گئیں
اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کےدوران استحکام رہا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کےاعدادوشمار کے مطابق 16 مارچ کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1239روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.66 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1248 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈ کی گئیں جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1205 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق 14مار چ کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1225 روپے، راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1250، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1240، ملتان 1234، بہاولپور 1260، پشاور 1250 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی ۔
جرم
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، پولیس
مستونگ میں سول اسپتال چوک کےقریب پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سےچار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ سول اسپتال چوک کے قریب پولیس موبائل پر ہوا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل اوررکشےکو نقصان پہنچا، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
شاہد رند کا بتانا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
علاقائی
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا
سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہوچکے ہیں، 5سال میں5ہزار سپرسیڈر ہونگے۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لیے کاشتکار کو 5لاکھ دینے ہونگے8 لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر دینگے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ جنگلا بس کہنے والوں نے خود میٹرو کا ناکام پراجیکٹ بنایا جسے روز آگ لگ جاتی تھی-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ آزاد کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آکربیٹھے تھے۔ اب چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا۔
موسم
آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دوسرا نمبر
صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے
آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 253، جوہر ٹاؤن 247 اور ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 29 تک جا پہنچا ہے۔
شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے چند علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہیں، طبی ماہرین نے سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
جرم ایک گھنٹہ پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ