جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی فوج کی رفح سمیت غزہ میں بمباری، مزید 20 فلسطینی شہید

بمباری کے نتیجے میں کئی عمارات اور مکان تباہ ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی  رفح سمیت غزہ میں بمباری، مزید 20 فلسطینی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیلی فوج نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کر کے مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی بمباری منگل کے دن سحری کے اوقات کے نزدیک کی گئی جس میں غزہ کے وسطی حصوں اور رفح کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے میڈیکل حکام کے مطابق غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح جو ان دنوں 15 لاکھ پناہ گزینوں کا مرکز ہے، اس پر بمباری سے 14 فلسطینی ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ بمباری کے نتیجے میں کئی عمارات اور مکان تباہ ہو گئے۔

ادھر وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں بمباری کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ یہ بمباری دیر البلاح میں کی گئی۔ دھماکوں کی آوازیں اور دھواں اٹھتا رہا اور پناہ گزینوں کے خیمے نشانہ بنے۔

واضح رہے اب تک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 31 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں دوتہائی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ رمضان المبارک میں اسرائیلی بمباری اور حملوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ جنگ بندی کے لئے وقفے وقفے سے مذاکرات جاری ہیں مگر اسی طرح بمباری بھی متواتر ہو رہی ہے۔

دنیا

سلوواکیہ کے وزیر اعظم ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی

59 سالہ رابرٹ فیکوکے پیٹ میں گولیاں لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلوواکیہ کے وزیر اعظم  ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی

سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 59 سالہ فیکو کے پیٹ میں اس وقت چوٹ لگی جب دارالحکومت سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں ہاؤس آف کلچر کے باہر رہنماؤں سے ملاقات کر رہے تھے۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔

پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر لوبوس بلاہا نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اس واقعے کی تصدیق کی اور اسے اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا۔

صدر زوزانا کیپوٹووا نے وزیر اعظم پر وحشیانہ اور بے رحم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم رابرٹ فیکو کو اس نازک لمحے میں بہت زیادہ طاقت اور اس حملے سے جلد صحت یابی کے خواہش مند ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں  میں بڑی  کمی کر دی گئی

 حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسےفی لیٹرکمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی نے نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

جی پی ٹی فور اوآڈیو اور ٹیکسٹ میں ہونے والی بات چیت کے علاوہ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود تصویر کی کمانڈز کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوپن اے آئی نے نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی کے چیٹ باٹ ”چیٹ جی پی ٹی“ کے استعمال سے جہاں دنیا بھر کے صارفین مستفید ہو رہے ہیں وہیں اب ان کے لیے اس کا اب تک کا سب سے تیز ترین ورژن ”جی پی ٹی فور اومنی یا جی پی ٹی فور او“ میدان میں آگیا ہے۔

یہ ایک ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے مختلف سوالوں کے جوابات دینے کا پابند تو ہوگا۔ ساتھ ہی یہ آڈیو اور ٹیکسٹ میں ہونے والی بات چیت کے علاوہ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود تصویر کی کمانڈز کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

صارفین کو اس زیادہ طاقتور اور بہتر چیٹ جی پی 4 او تک مفت رسائی حاصل ہوسکے گی، جو ابھی 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ نیا ماڈل جی پی ٹی 4 ٹربو سے دوگنا تیز اور 50 فیصد سستا ہے۔

اس کے علاوہ حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ ورژن 50 زبانوں میں دستیاب ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll