زرعی میٹرز محمد ابراہیم، کالو، محمد علی اور شمشاد کے نام سے نصب تھے


ملتان: میپکو نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مقدمات درج کرا دیئے۔
میپکو ترجمان کے مطابق میپکو خان گڑھ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں 4 زرعی ٹیوب ویل صارفین کو ڈائریکٹ تاروں اور ٹرانسفارمر کے بشز سے تاریں جوڑ کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ زرعی میٹرز محمد ابراہیم، کالو، محمد علی اور شمشاد کے نام سے نصب تھے۔
میپکو کوٹ ادو ڈویژن کے علاقوں میں بھی4صارفین عبدالقدوس، محمد صابر، محمد اشرف اور راشد منہاس ڈائریکٹ تاریں لگا کر زرعی استعمال اور فش فارمز کے لیے بجلی چوری کررہے تھے۔
صارف راشد منہاس ٹرانسفارمر سے غیرقانونی چھیڑ چھاڑ میں بھی ملوث پایاگیا۔ میپکو ترجمان نےبتایا کہ میپکو لیہ ڈویژن کی ٹیم نے نوشہرہ نشیب کے علاقہ میں ایک زرعی صارف ملک عرفان سامٹیہ زرعی میٹر میں لوپ لگا کر اپنی زمینیں سیراب کررہاتھا اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہاتھا۔
میپکو ٹیموں نے بجلی چوری میں ملوث تمام افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دے دی ہیں جبکہ بجلی چوروں کو لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔میپکو ٹیموں نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں، سائٹس سے میٹرز اور ٹرانسفارمرز اتار کر اپنے قبضے میں لے لیے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 6 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 7 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 2 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 5 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل














