سعودی عرب کا اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطین کو 40 ملین ڈالر دینے کا اعلان
معاہدے کے تحت غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو غذائی امداد فراہم کی جائے گی جس سے 2 لاکھ 50 ہزار افراد مستفیض ہوں گے


سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے غزہ کی پٹی کے متاثرین کی ہنگامی امداد کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینز(انروا) کو 40 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مالی امداد کی یادداشت پر شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے وڈیو کال کے ذریعےدستخط کیے۔ معاہدے کے تحت غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو غذائی امداد فراہم کی جائے گی جس سے 2 لاکھ 50 ہزار افراد مستفیض ہوں گے۔
علاوہ ازیں 2 لاکھ افراد پر مشتمل 20 ہزار خاندانوں کو رہائشی و اشیائے ضروریہ بھی فراہم کی جائیں گی۔اس معاہدے سے محصور علاقے میں فلسطینیوں کےلیے فوڈ سکیورٹی میں مدد ملے گی جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے جنگ جاری ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ضروری ہے۔فلپ لازارینی کا کہنا تھا یہ امداد سعودی عرب کی اس یکجہتی کی عکاسی ہے جو مملکت نے ہمیشہ فلسطینوں کے ساتھ دکھائی۔

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 7 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 7 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 3 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 7 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 3 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 6 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 3 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 6 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 3 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 5 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 7 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 4 hours ago