جی این این سوشل

پاکستان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 7 جج صاحبان کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں تفویض کر دیں

ضلعی انتظامیہ سے آئے توہین عدالت کے کیسز سمیت 8 انتظامی اختیارات ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 7 جج صاحبان کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں تفویض کر دیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 7 جج صاحبان کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو کیس مینجمنٹ پلان، ضلعی عدلیہ، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ سمیت11انتظامی اختیارات سونپ دئیے۔

جسٹس شجاعت علی خان کو سپریم کورٹ کے لیے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ٹرانسپورٹ سمیت آٹھ انتظامی اختیارات، جسٹس علی باقر نجفی کے پاس ضلعی عدلیہ کا آڈٹ، سپریم کورٹ کے لیے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت چار انتظامی اختیارات، جسٹس شاہد بلال حسن کو لاہور ہائیکورٹ کا آڈٹ، تعمیرات سمیت4انتظامی اختیارات سونپے گئے ہیں۔

جسٹس مس عالیہ نیلم کو شعبہ آئی ٹی، اکائونٹس سمیت 5 انتظامی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ کے پاس سکیورٹی، ضلعی انتظامیہ سے آئے توہین عدالت کے کیسز سمیت 8 انتظامی اختیارات ہوں گے جبکہ جسٹس صداقت علی خان ریکارڈ، انتظامی ججز کی مانیٹرنگ سمیت5انتظامی اختیارات سونپے گئے ہیں۔

 

تجارت

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900  روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900  روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم کی تیاری

سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کےلئے صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم کی تیاری

وفاقی حکومت کا عوام کےلئے نیا بجلی بم تیار، صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے، امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ملکی مہنگائی 12.20 فیصد شرح سے آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز ہے۔بجلی کی خریداری میں 21.37 فیصد سود بھی صارفین سے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کپیسٹی چارجز کے نام پر 17 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی تجویز ہے۔

سی پی پی اے نے فیول کاسٹ کی مد میں 9 روپے 34 پیسے فی یونٹ متعین کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں بجلی کمپنیوں کو کم ازکم 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ تک بجلی فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بجلی کمپنیاں ٹیکسز شامل کر کے صارفین کو بجلی فروخت کریں گی۔

بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ ماہانہ آپریٹر فیس شامل کرنے کی بھی تجویز نیپرا کو بھجوائی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری 300 روپے فی ڈالر میں کرنے کی تجویز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

مشیر اطلاعات  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے جس کا فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  وزراء اور ممبران اسمبلی کےلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا جس کے تحت گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے، گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، گورنر کے رہائش کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے، گورنرکے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر دل نہ ہاریں، سندھ ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll