Advertisement
پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  کی جمہوریہ ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی نے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کو بھی پا کستان آنے کی  دعوت دی ، جمہوریہ ترکی کے سفیر نے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے کامیاب انتخاب پر مبارکباد دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 24 2024، 1:50 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق   کی  جمہوریہ ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان میں تجارت اور کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے جمہوریہ ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان میں موجود ذخائر کے بار ے میں بھی بتایا ، سپیکر نے کہا کہ پاکستان کو متنوع قدرتی مناظر سے نوازا گیا ہے جو اسے ترکی جیسے سیاحوں کے لیے ایک شاندار مقام فراہم کرتا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مذہب اور ثقافت کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔2017 میں پہلی سپیکر کانفرنس کے اپنے اقدام کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے پاس متعدد پارلیمانی فورمز کے تحت تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔


انہوں نے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کو بھی پا کستان آنے کی  دعوت دی ، جمہوریہ ترکی کے سفیر نے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے کامیاب انتخاب پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement