جی این این سوشل

پاکستان

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حق میں وضاحتی بیان دے دیا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہی کو اپنے والد کی کوئی فکر نہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عظمیٰ بخاری     نے وزیراعلیٰ  پنجاب مریم  نواز کے حق  میں وضاحتی بیان دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پرویز الٰہی واش روم میں گر کر زخمی ہو ئے۔

بیرسٹر سیف مریم نواز پر الزام لگانے سے پہلے اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ کا مطالعہ کریں۔


عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہی کو اپنے والد کی کوئی فکر نہیں۔ ٹونگا پارٹی نے اپنے ہر جرم کا الزام مریم نواز پر لگانے کی عادت ڈال رکھی  ہے۔


عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز بہت زیادہ مصروف ہیں اور ان کے پاس ٹونگا پارٹی کے ہر کارکن کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے وقت نہیں ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز اپنی توجہ اپنے صوبے کے عوام کی خدمت پر مرکوز کر رہی ہیں اور اپنے مخالفین کی پرواہ نہیں کرتیں۔

علی امین گنڈا پور ہو یا بیرسٹر سیف، سب اپنے اپنے بانی پی ٹی آئی کے قدموں میں گرتے ہیں۔ وہ اپنے لیڈر کی طرح بے بنیاد الزامات لگانے کی سیاست کرتے ہیں۔

پاکستان

سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ، عطا تارڑ

عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ، عطا تارڑ

اسلام آباد : عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے جعلی خبروں کے پھیلائو اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 اسلام آباد میں دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کی اہمیت تسلیم کرتی ہے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے پرُعزم ہے۔

بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے ایسے دوروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان سے عوام کے روابط اوردونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور جنوبی کو ریا کے ترقیاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

جامشورو میں بچوں کے ایک ہسپتال کی تعمیر کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے جس پر چھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور جنوبی کو ریا کے ترقیاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور جنوبی کوریا نے اضافہ شدہ ترقیاتی تعاون 2026-2024ء کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری ساجد منظور اسدی اور کوریا کے درآمدی برآمدی بینک سے تعلق رکھنے والے اقتصادی ترقی میں تعاون کے فنڈ کے ملکی پروگرام مشن کے نمائندے  ڈونہییو کو نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں اس یاداشت  پر دستخط کئے۔

اس کے علاوہ جامشورو میں بچوں کے ایک ہسپتال کی تعمیر کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے جس پر چھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا

طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان پہنچی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا

نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا

پاکستان کے ساتھ چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے نئے طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیکنیکل ٹیم پاکستانی حکام کے ساتھ اقتصادی اعدادوشمار اور اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدوخال بارے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی اور وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے پاکستانی حکام کے ساتھ ڈیٹا پر کام کرنے کے بعد آئی ایم ایف کی پالیسی سطح کی ٹیم مذاکرات کو حتمی شکل دے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll