شہباز شریف نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کے لیے اہداف مقرر کردیے، وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور 3 ماہ میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کے لیے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان پیش کیا جائے اور اس کے علاوہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
بعدازاں 2 ہفتوں میں پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی جبکہ سولر پینل کے استعمال اور نیٹ میٹرنگ سے متعلقہ معاملات حل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی تھی، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد مزید اضافہ ہوگا جبکہ اس سے قبل ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago



