جی این این سوشل

تجارت

ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 1.1 فیصد کمی

جنوری میں 4.8 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 4.9 ملین ڈالر تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 1.1 فیصد کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے اٹھ ماہ کے دوران ہالینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 35.9 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ار سال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 35.5 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ہالینڈ سے ترسیلات زر کا حجم 4.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 4.8 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 4.9 ملین ڈالر تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے اٹھ ماہ میں سمندر پر پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 18.8 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی سی مدت کے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کے اسے مدت میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 18.30 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

 

دنیا

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

زلزلے کے جھٹکے جاپان کے شہر بونین جزائر میں محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

جاپان کے بونین جزائر میں6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شنہوا نےجاپان کے موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یااوگاسوارا جزائر میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر9.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 1.86 ڈالر کمی آئی ہے  جس کے بعد فی بیرل کی قیمت 107.16 ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30  ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ جس سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی حوالے سے اجلاس ، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور پوری ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکو بی کے لئے ٹاسک سونپ دیئے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کیا جائے، اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll