تجارت

آئی ایم ایف کا ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان

سگریٹ، چینی،کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنےکیلئے مؤثراقدامات نہیں کیے گئے، ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 26th 2024, 1:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف کا ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سگریٹ، چینی،کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنےکیلئے مؤثراقدامات نہیں کیے گئے،  کھاد کے شعبے کے علاوہ ایف بی آر گزشتہ 2 سالوں سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا مکمل اطلاق کہیں نہیں کرسکا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ  مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں بھی خودکار الیکٹرانک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق کیا جائے اور نظام میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سیل کردیا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ نئے پروگرام سے پہلے چاروں شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے۔

وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔