دنیا
دنیامیں برڈ فلو کی انسانوں میں منتقلی کا پہلا کیس رپورٹ
چین : نیشنل ہیلتھ کمیشن چین کے مطابق چین میں برڈ فلو کی انسانوں میں منتقلی کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن چین کے مطابق 41 سالہ شہری میں پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔شہری میں بخار اور دیگر علامات ظاہرہونے کے بعد 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ 41 سال کے شخص میں علامات پائی گئیں، 28 اپریل سے اسپتال میں زیرعلاج ہے، برڈ فلو کے انسانوں میں پھیلاو کا خطرہ بہت کم ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن چائنہ کے مطابق دنیا میں اس پہلے کسی انسان میں برڈ فلو کی علامات رپورٹ نہیں ہوئیں۔
خیال رہے کہ کورونا کا پہلا کیس بھی چین کے صوبے ووہان میں رپورٹ ہوا تھا۔
کھیل
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے
پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات طے نہ پانے کے سبب چیمپئنز ٹرافی2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے، بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے تو دوسری طرف چیمپئنزٹرافی ہائی برڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
پی سی بی کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے سے پیش رفت نہیں ہورہی لہٰذا موجودہ صورتحال میں شیڈول کا اعلان اگلے 24گھنٹے میں مشکل ہے، اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہوسکے گا۔
دوسری جانب اسٹیک ہولڈر شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔ ادھر براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، براڈ کاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا بھی بتا دیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جے شاہ کے ذمےداریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کوحل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جب کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ یکم دسمبر کو چیئرمین آئی سی سی کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نےکہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔
دنیا
برطانیہ میں شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ، اسکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر
شدید برفباری کے باعث 220 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں
برطانیہ بھر میں گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والی شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئی ہے، اسکول بند ہو گئے ہیں جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید برفباری کے باعث 220 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ہزاروں مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کل تک برفباری اور برفباری کی وارننگ جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، وسطی اور جنوبی ویلز اور سکاٹش سرحدوں سے نارفوک تک مشرقی کاؤنٹیوں میں برف باری اور برفباری کے حوالے سے شدید موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ آرکٹک سمندری ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ پورے ہفتے شدید سردی رہے گی۔
پاکستان
سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست اعتراضات کےساتھ خارج
آپ ہم سے غیر آئینی کام کیوں کروانا چاہتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر رجسڑار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
مولوی اقبال حیدر نے مؤقف اپنایا کہ میری جانب سے درخواست بروقت دائر کی گئی تھی، اب اس مقدمے کا نظر ثانی کیس زیر التوا ہے، چاہتا ہوں کہ کسی مقدمے میں اس معاملے کو دیکھا جائے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہم سے غیر آئینی کام کیوں کروانا چاہتے ہیں، امیدواران کی مرضی ہے سیاسی جماعت میں شامل ہوں یا نہ ہوں۔
سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ مولوی اقبال صاحب آپ پھر اسی طرف جا رہے ہیں جس وجہ سے پابندی لگی تھی۔
بعدازاں آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر رجسڑار افس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی