جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی کا انکشاف

لاہور : خاندانی ذرائع کے مطابق بابراعظم کی اپنے چچا کی بیٹی کے ساتھ بات طے ہوچکی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی  کا انکشاف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی  کا انکشاف ہوا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق  بابراعظم کی اپنے چچا کی بیٹی کے ساتھ بات طے ہوچکی ہے۔بابراعظم کی اپنی کزن کے ساتھ منگنی چند سال قبل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستنا کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابراعظم کی فیملی شادی آئندہ سال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔

تجارت

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار،  انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا

100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد پہلی بار 96 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار،   انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار،  100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں مثبت رجحان رہا، کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر جاری ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافے ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 96 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 بنائی تھی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اور بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اور سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 37 کروڑ 58 لاکھ 54 ہزار 288 روپے مالیت کے 37 کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار 671 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور بازار حصص میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش

جو ہمارے پاس ایک مغوی لائے گا اسے 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جب کہ اسے اپنے خاندان سمیت غزہ سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی دیاجائیگا، نیتن یاہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی وزیراعظم کی  غزہ سے  ایک مغوی کو لانے کے بدلے  50 لاکھ ڈالر کی پیشکش

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی غزہ سے مغویوں کو لائے گا اسے ایک مغوی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کا دورہ کیا اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی جو ہمارے پاس ایک مغوی لائے گا اسے 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جب کہ اسے اپنے خاندان سمیت یہاں (غزہ) سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی دیاجائیگا۔  فیصلہ آپکا ہے کیونکہ نتیجہ پھر بھی وہی رہے گا اور ہم سب مغویوں کو واپس لائیں گے۔ 

اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ ابھی بھی 101 اسرائیلی حماس کے پاس یرغمال ہیں اور ان میں سے کچھ کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔  دوسری جانب اسرائیل میں یرغمالیوں کی محفوظ بازیابی اور جنگ بندی ڈیل کے لیے احتجاج مسلسل جاری ہے اور اسرائیلی شہری نیتن یاہو حکومت پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ7 اکتوبر 2023 کے دن حماس جنگجو جن اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لائے تھے اسرائیل ایک سال سے غزہ میں کارروائی کرنے کے بعد بھی ان میں سے صرف چند لوگوں کو فوجی آپریشن کے زریعے ہی آزاد کروا سکا جب کہ بقیہ یرغمالی یا تو کسی معاہدے کے نتیجے  میں آزاد کیےگئے یا ابھی حماس کی قید میں ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔

بر صغیر کے اس عظیم شاعر نے13 فروری 1911 کوبمقام سیالکوٹ آنکھ کھولی ۔ اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں ۔فیض کے کلام کا دھیما پن ان کے اسلوب کی نمایاں خصوصیت ہے۔

فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے ظلم، بے انصافی اور جبر و استبداد کے خلاف ساری زندگی جدوجہد کی، انقلابی فکر اور عاشقانہ لہجے کو ایسا آمیز کیا کہ اردو شاعری میں نئی جمالیاتی شان پیدا ہوگئی۔

فیض ترقی پسند تحریک کے فعال رکن تھے ،انہیں لینن ایوارڈ بھی ملا، ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر رہے ، فوج میں بطور کیپٹن محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا، لیفیٹنٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی ،مختلف اخبارات اور ادبی رسالوں سے بھی  وابستہ رہے ۔

فیض احمد فیض کو9 مارچ 1951ون کو روالپنڈی سازش کیس میں گرفتار کیا گیا اور چار سال بعد 1955میں رہائی ملی

ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے والا یہ شاعر  20 نومبر 1984 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جاملا  لیکن ان کے لکھے اشعار کی گونج آج بھی تابندہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll