سپریم کورٹ عدلیہ کے معاملات میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کے الزامات پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گی


چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے یکم اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر لیے گئے پہلے از خود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں ہوگی۔
سپریم کورٹ آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے عدلیہ کے معاملات میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کے الزامات پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سات رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جس میں جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ اس معاملے پر مختلف وکلاء اور لاہور ہائی کورٹ بار نے بھی سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وکیل حامد خان نے حکومت کے انکوائری کمیشن کو غیر آئینی قرار دینے اور الزامات اور سزا کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی ہے۔
سینئر وکیل اعتزاز احسن کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں میمو کمیشن کی طرز پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر عدلیہ میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا الزام لگایا تھا۔پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر چیف جسٹس کی مشاورت سے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تاہم بعد ازاں چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 منٹ قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 2 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل









