دنیا

ایران کا سلامتی کونسل سے دمشق میں سفارتخانے پر حملے کا واضح ردعمل دینے کا مطالبہ

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلی فونک رابطہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر اپریل 3 2024، 11:07 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران  کا سلامتی کونسل سے دمشق میں سفارتخانے پر حملے کا واضح ردعمل دینے کا مطالبہ

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام کےدارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر متناسب اور واضح ردعمل پیش کرے۔

انہوں نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کےدوران امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اس تنظیم کی ذمہ داری کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے حالیہ جرائم پر واضح اور متناسب ردعمل اور مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہےیکم اپریل کو اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں ایک عمارت پر حملہ کیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ عمارت ایرانی قونصل خانے کی تھی۔ آئی آر جی سی کے تعلقات عامہ کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ اس حملےمیں سات فوجی مشیرجاں بحق ہوگئے ۔