پشاور ہائی کورٹ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے پی سے جواب طلب کر لیا


پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔۔
جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود ممبران سے حلف نہیں لیا گیا۔
وکیل نے مزید کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے عدالت احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، ان دونوں خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر جواب جمع کرائیں، عدالت نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔
ایک روز قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر منتخب ارکان نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
جس پر عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago





