کاروبار شروع ہوتے ہی100 انڈیکس 68 ہزار کی سطح عبورکرگیا


پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ میں بدھ کوپہلی بار کے ایس ای 100 انڈیکس 68 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ کچھ دیر بعد انڈیکس نیچے آیا لیکن اس نے ایک بار پھر 68 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔
بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس 68 ہزار 392 پر جا پہنچا۔ کئی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہی اور اگلے ڈیڑھ گھنٹے میں انڈیکس 67 ہزار کے قریب پہنچ گیا۔
اس کے بعد مارکیٹ نے دوبارہ بڑھنا شروع کیا۔ اور انڈیکس ایک ہی سیشن میں دوسری مرتبہ 68 ہزار کی نفسیاتی عبور کرگیا۔
سنرجی، کے الیکٹرک، پی آئی اے، پی پی ایل، پاکستان ریفائنری لمیٹد فعال ترین شیئرز میں تھے۔دن گیارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 400 پوائنٹ اضافہ ہو چکا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ایل او سی پانڈو سیکٹر میں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ
- 11 گھنٹے قبل

کیتھولک عیسائیوں کے نئے پوپ فرانسس کا انتخاب ہو گیا،چمنی سے سفید دھواں خارج
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی میڈیاایف16اور جےایف17طیاروں کوگرائےجانےکی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہیں،عطاتارڑ
- 13 گھنٹے قبل

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
- 18 منٹ قبل

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور سید نور کا تھلیسیمیا کی آگہی کے لیے نور فاؤنڈیشن کا دورہ
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں ناکام فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں ظاہرہو گئیں،فرانسیسی اخبار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کا مثبت آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

ایل او سی پر بھارتی شیلنگ سے4 افراد زخمی، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پوسٹ تباہ کردی
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
- 2 گھنٹے قبل