دنیا
- Home
- News
جاپان کے صوبہ فوکوشیما میں 6 شدت کا زلزلہ
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کئے گئے
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر اپریل 4 2024، 12:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹوکیو: جاپان کےشمال مشرقی صوبہ فوکوشیما میںریکٹر سکیل پر 6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کو فوکوشیما میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نےجاپان میں جمعرات کو آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے، جس کی گہرائی 40.1 کلومیٹر تھی۔ جاپان میں یہ زلزلہ تائیوان میں ایک طاقتور زلزلےکے ایک دن بعد آیا ہے جس میں 9 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- ایک منٹ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات