مارچ کے مہینے میں 3694 ایمرجنسی میں 3583 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا


قصور: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر نیئرعالم خان نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں 3694 ایمرجنسی میں 3583 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیوآفس قصورمیں منعقدہ ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج قصور روح الامین سمیت قصور پتوکی کوٹ رادھا کشن چونیاں مصطفی آباد اور کھڈیاں سے ریسکیو انچارجز نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصور نے مارچ کے مہینے میں 3694 ریسکیو آپریشنز سرانجام دیے ان آپریشنز میں 3583 ایمرجینسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں سے 1165 افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی جبکہ 2336 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔
اس کے علاوہ 82 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 1060، میڈیکل ایمرجینسی کی تعداد 2176، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 104 واقعات جبکہ عمارت گرنے کا 01 واقع پیش آیا۔

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 19 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 21 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- ایک دن قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 20 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 18 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 21 گھنٹے قبل












