تجارت

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہیں

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 89 ڈالر فی بیرل ہو گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Apr 4th 2024, 12:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہیں

ماسکو: مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سپلائی میں تعطل کے خدشے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 89 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جبکہ مئی کے لیے امریکی خام تیل کے فیوچر 85.13 سینٹ فی بیرل پر طے ہوئے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا میں تیل کی پیداوار بڑھنے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔