Advertisement

رفح پر حملہ عرب قومی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے ، عرب لیگ کونسل

اسرائیل کو غزہ میں جنگ بند کرنے پر مجبور کیا جائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 4 2024، 10:39 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
رفح پر حملہ عرب قومی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے ، عرب لیگ کونسل

قاہرہ: عرب لیگ کی کونسل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت ایک قرارداد منظور کرے جس میں اسرائیل کو غزہ میں جنگ بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔

العربیہ اردو کے مطابق عرب لیگ کی کونسل نے گزشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے مندوبین کی سطح کے اجلاس میں قرارداد پیش کی جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت ایک قرارداد منظور کرے جس میں اسرائیل کو غزہ میں جنگ بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔

عرب لیگ کی کونسل نے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کارروائی سے خبردار کیا۔ رفح میں تقریباً 15 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں۔ عرب لیگ کی کونسل نے اجلاس کے بعد ایک بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ رفح پر حملے کو مجموعی طور پر عرب قومی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے گا، ایسا حملہ خطے میں امن کے مواقع کے خاتمے اور تنازعات کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد عرب لیگ کی کونسل نے کہا کہ شام کو اپنی سرزمین کے دفاع کا حق حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement