Advertisement
تجارت

ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 5 فیصدکی کمی ریکارڈ

ملک میں 4.58 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر اپریل 4 2024، 5:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 5 فیصدکی کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی 2023 تا مارچ2024) تک کی مدت میں ملک میں 4.58 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.82 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مارچ میں ملک میں 0.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 0.40ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر چار فیصد کا اضافہ ہوا، فروری میں ملک میں 0.45 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جومارچ میں بڑہ کر 0.46 ملین ٹن ہوگئی۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر11 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement