جی این این سوشل

دنیا

آسٹریلیا ،شدید بارش کے باعث سڈنی ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پروازیں منسوخ

دوپہر 2:30 بجے تک 6 بین الاقوامی پروازیں اور 109 ملکی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلیا ،شدید بارش کے باعث سڈنی ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پروازیں منسوخ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سڈنی: آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارش کے باعث سڈنی ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

شنہوا کے مطابق سڈنی ہوائی اڈے کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شدید بارش اور سیلاب کے باعث مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے تک 6 بین الاقوامی پروازیں اور 109 ملکی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طوفان کی سرگرمیوں کی وجہ سے، کچھ پروازوں میں تاخیر اور منسوخی ہوئی ہے تاہم سیلاب کے باوجود رن وے کھلے ہیں لیکن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مسافر مزید تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

آسٹریلوی بیورو آف میٹرولوجی نے لوگوں سے الرٹ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڈنی میٹروپولیٹن، الوارا، اور 6 دیگر اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ 300 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔

پاکستان

سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، چیئرمین سینیٹ

نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، پاکستانی قوم متحد ہے، یوسف رضا گیلانی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔

راولپنڈی میں یوسف رضا گیلانی بزنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے خوشی ہوئی کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ کردار نوجوان کا ہے نوجوانوں میں سے مستقبل کا کوئی وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، پاکستانی قوم متحد ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی کا انحصارپالیسیوں کے تسلسل میں ہے، ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آپ کسی لیڈر سے اختلاف کرسکتے ہیں پاکستان سے نہیں، مجھ سمیت کسی سے بھی اختلاف کرسکتے ہیں مگر ملک سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا، پاکستان کی فوج اور سکیورٹی فورسز اپنا آج آپ کے مستقبل پر قربان کررہی ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان کی فورسز اپنا آج مستقبل کے لیے قربان کررہی ہیں، جبکہ درخواست کی کہ تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کروں گا کہ قوم کو متحد کریں، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کا افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا  افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ، معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے اور رائیٹ سائیزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہونگے ۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فچ کے بعد موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جو ان سے پہلے موجود سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر سے تقرہباً 60 فیصد زیادہ ہے، جن کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے قومی اسمبلی میں بتایا گیا کہ موجودہ مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے۔

جمیل احمد کے مجموعی پیکج میں کئی مراعات بھی شامل ہیں جیسے کہ رینٹل الاؤنس، گھر کی مینٹیننس اور فرنشننگ، دو گاڑیاں جن میں سے ہر ایک کا 600 لیٹر پیٹرول مفت ہے، اور گھر کیلئے چار ملازمین رکھنے کی اجازت، جن میں سے ہر ایک کی تنخواہ 18 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

مرکزی بینک گورنر کے یوٹیلیٹی بلز، تفریح، اور موبائل فون کے اخراجات بھی ادا کرتا ہے۔ ان کی دیگر مراعات میں بچوں کے تعلیمی اخراجات کی 75 فیصد کوریج، مکمل میڈیکل کوریج، ایئر لائن ٹکٹ، کلب کی رکنیت اور سکیورٹی اخراجات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll