جی این این سوشل

پاکستان

ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،اپنی سالمیت کادفاع کرنا جانتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ

عالمی برادری بھارت کےگھناؤنے اورغیرقانونی اقدامات کا نوٹس لے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،اپنی سالمیت کادفاع کرنا جانتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے، خطے میں ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

چینی شہریوں کی سیکورٹی سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، بشام واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کچھ افسران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،

کچھ عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے، ملک دشمن قوتیں سی پیک کو ناکام بنانے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں، ہمارے حوصلے بلند ہیں، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔

ہماری حکومت آنے سے کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اچھی اور مثبت خبریں آئیں گی، دورہ پر جانے والے تمام ارکان نے دورہ پر آنے والے اخراجات اپنی جیب خرچ سے ادا کئے ہیں۔

پاکستان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کی جانب سے سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کی جانب سے سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سردار تنویر الیاس کی جانب سے صابر ملک ایڈووکیٹ اور نوید رضا مغل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کا وزٹ کیا لیکن قانون کے مطابق وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ کا استعمال نہیں جا سکتا تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا، پاسپورٹ ریکور کروانا ہے 8 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سردار تنویر الیاس کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نجی شاپنگ مال کے سکیورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے پر درج مقدمے میں سردار تنویر الیاس کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کی تھی جب کہ اس سے قبل مقامی عدالت نے انہیں اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز کی ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی’’ اپنی چھت۔۔۔اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ  کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو’’ اپنی چھت …اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان نے ’’اپنی چھت ۔۔۔ اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پراجیکٹ سے متعلق فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، پرویز رشید،چیف سیکرٹری پنجاب  زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہائوسنگ اسد اللہ خان سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایرانی صدر کے انتقال پر امریکہ کا اظہار تعزیت

ایران نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد امریکی مدد کی درخواست کی تھی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کے انتقال پر امریکہ کا اظہار تعزیت

امریکا کا ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت دیگر کے انتقال پر ایران سے اظہار تعزیت کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ انسانی حقوق کیلئے جدوجہد پر ایرانی عوام کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد امریکی مدد کی درخواست کی تھی۔ ان کی موت سے تہران کے بارے میں واشنگٹن کے بنیادی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ امریکہ لاجسٹک وجوہات کی بنا پرایران کی طرف سے درخواست کی گئی مدد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رئیسی کی موت پر ہماری تعزیت غلط اشارے نہیں بھیجتی ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں ہماری رائے کو تبدیل کرتی ہے۔ رئیسی انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیوں میں ملوث رہےتھے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حادثے کے بعد کی صورتحال پر ہماری نظر ہے ، حادثے کی وجوہات سے متعلق ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہے۔ حقائق جاننے کیلئے ایرانی تحقیقات کا انتظار کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll