جی این این سوشل

پاکستان

جنوبی وزیرستان : پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک جوان شہید

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی وزیرستان : پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ،  ایک جوان شہید
جنوبی وزیرستان : پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے،دھماکےمیں 26سالہ  لانس نائیک  وقاص احمد شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دھماکےکےبعدعلاقےمیں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں، ہمارےبہادرجوانوں کی قربانیوں سےہماراعزم مزیدمضبوط ہورہاہے۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

 وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کرکے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔ کمزور قوتِ بصارت اور قوتِ سماعت والے طلبہ کو چشمے اور ہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500 ملین کی مالی معاونت کرے گا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد نے  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات پر غوربھی کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لیے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا۔ عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ نیو ٹریشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا اور  متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زوردیا۔ علاوہ ازیں سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اے ٹی سکیل کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابلِ تعریف ہے۔  

اس ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ بارشوں کی خوشخبری دے دی

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ  ساتھ بارشوں کی خوشخبری دے دی

قدرتی آفات سے نمٹنےو الے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبہ پنجاب  میں اگلے ہفتے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک بارش ہوسکتی ہے۔

11 مئی سےجنوبی پنجاب کےاضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم افصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والےلو سے بچنے کا اہتمام کریں۔اس حوالے سے محکمہ صحت ، آبپاشی ،تعمیرومواصلات،لوکل گورنمنٹ ،لایئواسٹاک ودیگرکو الرٹ جاری کردیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد ہے ، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 24.8فیصد اور اگلے سال 12.5فیصد ہونے کا امکان ہے۔ 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیا کہ اگلے مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح 3.5فیصدمتوقع ہے۔معیشت میں بہتری کیلئے ایکسچینج ریٹ کو استحکام دینے ، پائیدار گروتھ حاصل کرنے ، جون تک مہنگائی کو 20 فیصد تک نیچے لانا ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد ہے ، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے۔رواں مالی سال بیروزگاری کی شرح 8 فیصد جبکہ اگلے مالی سال میں بیروزگاری کی شرح 7.5 فیصد متوقع ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جاری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کو غیر معمولی طور پر خطرات کا سامنا ہے۔

یہ رپورٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ایک طویل المدتی پروگرام کے حوالے سے گفتگو کے آغاز پر سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر پالیسیوں پر عمل نہیں کیا گیا اور سیاسی پیچیدگیاں بیرونی فنانسنگ، شرح تبادلہ پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔

آئی ایم ایف کی سٹاف رپورٹ میں سٹینڈ بائے معاہدے کے تحت دوسری اور آخری جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ منفی خطرات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ اگرچہ نئی حکومت نے سٹینڈ بائے معاہدے کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا ہے لیکن سیاسی غیر یقینی کی صورت حال اہم ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے سالانہ بجٹ سازی کا عمل شروع کرنے سے قبل ایک نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا ایک مشن ممکنہ طور پر رواں ماہ ملک کا دورہ کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ماہ تین ارب ڈالر کا قلیل مدتی پروگرام مکمل کیا تھا جس سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے روکنے میں مدد ملی تھی لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایک نئے اور طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان گذشتہ سال موسم گرما میں دیوالیہ ہونے سے بال بال بچ گیا تھا تاہم پاکستان اب بھی ایک بڑے مالی خسارے سے نمٹ رہا ہے، اگرچہ اس نے درآمدی کنٹرول طریقہ کار کے ذریعے اپنے بیرونی کھاتے کے خسارے پر قابو پا لیا ہے، لیکن یہ شرح نمو میں جمود کی قیمت پر آیا ہے، جو گذشتہ سال منفی نمو کے مقابلے میں اس سال تقریباً دو فیصد رہنے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll