جی این این سوشل

پاکستان

آصف زرداری کا ترک ہم منصب سے رابطہ ، پاکستان دورے کی دعوت

صدر مملکت کا مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آصف زرداری کا  ترک  ہم منصب  سے رابطہ ، پاکستان دورے کی دعوت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر مملکت آصف زرداری نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

صدرِ مملکت آصف زرداری اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے اپنے ترک ہم منصب کو عید الفطرکی پیشگی مبارکباد بھی دی اور ترک صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان

وزیر اعظم کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات

وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے گفتگو بھی کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والےاور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سفیان محسود نے چھوٹی عمر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں.وزیرِ اعظم کی چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ، پاکستان کے نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہی ۔ 

سفیان محسود نے کہا کہ وہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کرے گا ، وزیرِ اعظم نے سفیان محسود سے اس کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو بھی کی ۔ 

وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے گفتگو بھی کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں، مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں. 

سفیان محسود کے والد عرفان محسود نے وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں و جسمانی تربیت کی اپنی اکیڈمی اور اسکے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی کامیابیوں  کے حوالے سے آگاہ کیا. 

واضح رہے کہ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور وزیرِ اعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم بھی شریک تھیں.

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روسی ہیلی کاپٹر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے، امدادی ٹیم روانہ

روسی حکام نے اس واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایک کرمنل کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی ہیلی کاپٹر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے، امدادی ٹیم روانہ

روس کا ایک ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کم چٹکا کے علاقے میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں عملے کے تین افراد سمیت کل 22 افراد سوار تھے۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ایک پرواز پر روانہ ہوا تھا۔

روسی حکام نے اس واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایک کرمنل کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹریفک سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور فضائی ٹرانسپورٹ آپریشن کے دوران کسی قسم کی غلطی ہو سکتی ہے۔

لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے چالیس سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ایک امدادی ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا ہے۔ تاہم کم چٹکا کے علاقے میں خراب موسم اور شدید دھند نے امدادی کارروائیوں میں کافی رکاوٹیں پیدا کر رکھی ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کرنا بھی ممکن نہیں ہو پا رہا۔

امدادی کارروائیوں میں مصروف حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال انتہائی نازک ہے اور ہلاکتیں ہونے کا اندیشہ ہے۔ تاہم وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ لاپتا افراد کو جلد از جلد تلاش کر لیا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پرانے شیڈول کو معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا، امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll