بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات بارے رپورٹ عدالت میں جمع
عمران خان کے سیل تک رسائی بہت محدود ہے، کوئی بھی شخص بغیر اجازت وہاں نہیں پہنچ سکتا، رپورٹ


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالا جیل میں میسر سہولتوں کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سےجمع کرا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جس سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے وہاں کم از کم 35 افراد رہ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے کل 7 سیل مختص ہیں جن میں سے 5 چہل قدمی کےلیے ہیں جبکہ باقی2 سیل بانی پی ٹی آئی کے استعمال میں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ، بانی پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کے لیے پیشہ ور تربیت یافتہ افراد مامور ہیں۔عمران خان کے سیل تک رسائی بہت محدود ہے، کوئی بھی شخص بغیر اجازت وہاں نہیں پہنچ سکتا
رپورٹ کے مطابق اڈیالا جیل میں ہر 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے تاہم عمران خان کے لیے 15 اہلکار تعینات ہیں جن میں سے 2 سکیورٹی افسران ہیں، 3 اہلکار بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے لگائے گیے سی سی ٹی وی کیمروں پر مامور ہیں، جیل میں 7 ہزار قیدیوں کے لیے الگ اور بانی پی ٹی آئی کے لیےالگ سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم نصب ہے، ان کی سکیورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے کھانے کے لیے خصوصی قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں، ان کو صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے جو ایک خصوصی کچن میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار ہوتا ہے، کھانا فراہم کرنے سے قبل ایک میڈیکل افسر یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اس کا معائنہ کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیل کے میڈیکل افسر کے علاوہ، راولپنڈی کے ایک اسپتال کے 6 میڈیکل افسران بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجےکے لیے تعینات ہیں جبکہ راولپنڈی کے ایک دوسرے اسپتال کے اسپیشلسٹ کی ٹیم جیل کا ہفتہ وار دورہ کرتی ہے جو ضرورت پڑنے پر بانی پی ٹی آئی کا چیک اَپ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے مشین اور دیگر اشیابھی فراہم کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والوں کے لیے قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں، ان کے جیل ٹرائل کے دوران ایک جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے، اڈیالا جیل کی حفاظت کے لیے جیل پولیس، رینجرز، ضلعی پولیس فرائض ادا کررہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل اور اردگرد کے علاقے کلیئر رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کیے جاتے ہیں، جیل میں بانی پی ٹی آئی اور تمام قیدیوں کی سکیورٹی کے لیے فرضی مشقیں بھی کی گئیں جبکہ جیل کی جانب جانے والے روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی گشت کرتے ہیں۔

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 7 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 8 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 8 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 7 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 4 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 2 گھنٹے قبل