غزہ جنگ کےنصف سال پورا ہونے پر ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ


غزہ پر اسرائیلی حملوں کو 6 ماہ مکمل، شہداء کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ 21 ویں صدی کی سب سے تباہ کن جنگ بن چکی ہے، شہید فلسطینیوں میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔
اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 70 فیصد آبادی بے گھر، 56 فیصد عمارتیں تباہ اور 227 مساجد کو شہید کیا گیا ، قابض فورسز نے مغربی کنارے پر 456 سے زائد فلسطینی شہید کئے۔
بمباری کے باعث غزہ کے 17 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو چکے ، اسرائیلی فورسز نے تقریبا ًتمام تعلیمی ادارے اور بیشتر ثقافتی مراکز بھی تباہ کر دیئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے غزہ کے 36 میں سے صرف 10 اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں ، 11 لاکھ فلسطینی شہریوں کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے جبکہ 2 سال سے کم عمر کے 31 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے ، حماس نے مذاکرات کاروں کے وفد کو قاہرہ بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیل نے اپنا وفد بھیجنے کی ابھی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نصف سال پورا ہونے پر دسیوں ہزار اسرائیلیوں نے ہفتے کے روز وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نےفوری انتخابات کے نعرے لگائے اور نیتن یاہو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرہ ایک ایسےوقت میں کیا گیاجب آج اتوار کو غزہ میں جنگ ساتویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔
دوسرے شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپید نے واشنگٹن میں مذاکرات کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کفار سبا میں ایک ریلی میں شرکت کی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
- 4 hours ago

ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش و وفات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل شروع
- 2 hours ago

یو اے ای نے بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا
- an hour ago

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل
- 3 hours ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 14 hours ago

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
- 2 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
- 2 hours ago

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 13 hours ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- 5 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 5 hours ago

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- 5 hours ago
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
- 3 hours ago