تجارت
عید سے قبل پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا
کراچی : عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹروں نے اندرون ملک کے کرایوں میں من مانا اضافہ کرنا شروع کردیا ہے ۔
کراچی سے اندرون ملک عید منانے والے اس بار بھی اضافی کرایوں سے پریشان ہیں، جس پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرا نسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کی گئی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم بعد از عید بھی جاری رہے گی۔
سیکریٹری بی آر ٹی فیاض منگی نےعملے کے ہمراہ سکھر اور روہڑی بائی پاس پر کاروائی، کی اور مسافروں سے لیا گیا 35 ہزار روہے کا اضافی کرایہ واپس کرایا۔
اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 30 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد بھی عائد کیے گئے۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا تحقیقات کا حکم
سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں
پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
مظاہرین پر مبینہ سرکاری آنسو گیس شیل کے استعمال کاالزام ہے، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خط میں متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ آنسو گیس کے دستیاب اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔
سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط میں لکھا گیا کہ محکمہ پولیس کی غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبر کو خط لکھا گیا تھا، پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔
خط میں کہا گیا کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔
کھیل
تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے
پاکستان نے زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کے حصول کو ممکن بناسکیں۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
جبکہ زمبابوے کی اسکواڈ میں کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا،اور شان ولیمز شامل ہیں۔
علاقائی
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو دہشت گردی کےمقدمے میں گرفتار کیاگیاہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مارگلہ روڈ ناکہ بندی کررکھی تھی کہ رات سوا 2 بجے ایف 10 کی جانب سے آنے والی انتہائی تیز رفتاری گاڑی آئی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو مارنے کی غرض سے ان پر گاڑی چڑھادی۔
ایف آئی آر کے متن کےمطابق گاڑی میں سوار شخص نے باہر نکل کر پولیس کانسٹیبل مدثر کو زد و کوب کیا اور اس سے سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر اہلکاروں پر تان لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کار سوار شخص پر قابو پا لیا جس کی شناخت مطیع اللہ جان کے نام سے ہوئی،
ایف آئی کے مطابق گرفتاری کے وقت مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں پایا گیا، گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ملنے والے سفید شاپر سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا یے کہ مطیع اللہ جان کو ناکے پر گاڑی نہ روکنے، پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی بیریئر پر مارنے، سرکاری ملازمین کو کارسرکار سے روکنے، آئس رکھنے اور راہ گیروں کو خوف و ہراس سے مبتلا کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مطیع اللہ جان کو آج مقامی عدالت میں یش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے صحافیوں نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور ان پر درج کی گئی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت 34 منٹ پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
علاقائی ایک گھنٹہ پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ