جی این این سوشل

پاکستان

پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیٸرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

سینیٹ میں نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہورہا ہے، تاہم کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے پر یوسف گیلانی بلا مقابلہ چیٸرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، اس کے علاوہ سیدال خان ناصر بھی بلامقابلہ ڈپٹی چیٸرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

ڈپٹی چیٸرمین سینیٹ کیلٸے بھی کاغذات نامزدگی کسی دوسرے امیدوار نے جمع نہیں کروائے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے 43 نو منتخب اراکین نے بھی عہدے کا حلف اٹھالیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹرز ایوان میں موجود نہیں، نامکمل سینیٹ ہے اس لئے آج چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ آج سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی سینیٹرز ایوان میں بانی پی ٹی آئی کی تصویر بھی لے کر آئے۔

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کا آج کا الیکشن غیر آئینی و غیرقانونی اقدام ہے۔ کے پی میں سینیٹ الیکشن نہیں ہوا، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز ایوان میں موجود نہیں، نامکمل سینیٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتا، اگر یہ انتخاب ہوا تو فیڈریشن کو نقصان ہوسکتا ہے۔ کے پی سینیٹرز کے بغیر اہم عہدے کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، الیکشن کمیشن ہر وہ کام کرتا ہے جس سے آئینی بحران آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہارجیت الیکشن کا حصہ ہے ہم الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے، موجودہ صورتحال میں ہم الیکشن کا حصہ نہیں بن سکتے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کے بغیر یہ اجلاس ملتوی کیا جائے۔

 

جرم

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

 دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز  کا خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے  ثنا عرف بارو سمیت چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ثنا عرف بارو مجید بریگیڈ کیلئے خودکش بمباروں کی بھرتی کا ایجنٹ تھا۔

 دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

 علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچ شہداء کی عظیم قربانیوں نے بلوچ سماج میں سماجی تبدیلی اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

یوم شہدا بلوچستان کے موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیرہ نومبر کو بلوچ شہداء کے دن کی مناسبت سے ہم تمام بلوچ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بلوچ شہداء کی عظیم قربانیوں نے بلوچ سماج میں سماجی تبدیلی اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، اور آج کا قومی شعور اور تسلسل کے ساتھ جاری تحریک ان ہی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کا دن بلوچ قومی تاریخ کے اوراق میں اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ بلوچ رہنما اور ریاست کے حکمران میر محراب خان نے انگریزوں کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر قربان کرنا ترجیح دی۔ ان کی اس قربانی نے سرزمین اور قوم کے دفاع میں مزاحمت اور قربانی کے فلسفے کی بنیاد رکھی اور آنے والی نسلوں نے اپنے آباؤ اجداد کے متعین کردہ فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر بلوچ سماج کو فکری غلامی سے محفوظ رکھا۔

ترجمان نے کہاکہ آج کا دن اُن تمام خاندانوں اور افراد سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے جنہوں نے قومی بقاء کے لیے اپنی زندگیاں قربان کر کے قومی مزاحمت اور جدوجہد کو توانائی بخشی، اور بلوچ سرزمین میں سامراجیت کے خلاف آواز اٹھانے کی روایات کو زندہ رکھا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ شہداء کے فکر و فلسفہ مزاحمت، انکار اور قربانی” کی روایات پر عمل پیرا ہو کر اس قومی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی

ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے۔

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی کی پروموشنل ویڈیو میں لاہور کا تاریخی دہلی گیٹ دکھایا ہے جبکہ لاہور کے ٹرک آرٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا لمحہ بھی ویڈیو میں شامل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں چیمپئینز ٹرافی 2025ء پاکستان کا لوگو بھی نمایاں ہے جبکہ ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کردیا ہے۔ویڈیو میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے۔

 آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017ء کے بعد پہلی بار منعقد ہونے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں بطور میزبان اور ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll