جی این این سوشل

پاکستان

سعودی ولی عہد سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، وفاقی وزیر خزانہ

ملکی مفاد میں اقدامات اٹھائیں گے اور مہنگائی بتدریج کم ہو گی، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی ولی عہد سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، وفاقی وزیر خزانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، ملکی مفاد میں اقدامات اٹھائیں گے اور مہنگائی بتدریج کم ہو گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وفاق میں کریں گے اس میں صوبوں کی مشاورت بھی شامل ہو گی۔ 14 اپریل کو واشنگٹن جا رہا ہوں اور واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بتدریج کم ہو گی اور پالیسی ریٹ میں بھی کمی آئے گی،جو بھی اقدامات اٹھائیں گے ملکی مفاد میں اٹھائیں گے۔

صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال پوچھا کہ ن لیگ کی پالیسی کے مطابق چلیں گے یا اپنی کوئی نئی پالیسیز لائیں گے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ ہم ملک کی پالیسی کے حساب سے ہی چلیں گے۔

کھیل

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی

ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے۔

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی کی پروموشنل ویڈیو میں لاہور کا تاریخی دہلی گیٹ دکھایا ہے جبکہ لاہور کے ٹرک آرٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا لمحہ بھی ویڈیو میں شامل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں چیمپئینز ٹرافی 2025ء پاکستان کا لوگو بھی نمایاں ہے جبکہ ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کردیا ہے۔ویڈیو میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے۔

 آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017ء کے بعد پہلی بار منعقد ہونے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں بطور میزبان اور ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت

 ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے.

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا،12ہزار970ارب کا ہدف برقرار رہے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا، آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی، آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی۔


آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات بھی ہونگے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے۔


 ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے،رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا، تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا۔

کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، پولنگ کیلئے سامان کی ترسیل کے مرحلے سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سکھر کی 2 نشستوں میں یونین کمیٹی نمبر6 کے وائس چئیرمین اور یوسی روہڑی کے چیئرمین کیلئے الیکشن ہوگا۔

نواب شاہ کی 4 نشستوں سکرنڈ کے حلقہ 4 میں وائس چیئرمین، وارڈ نمبر دو میں جنرل کونسلر، ایچ ایم خواجہ یونین کونسل 4 میں چیئرمین اور ممبر ضلع کونسل کا انتخاب ہوگا۔

گھوٹکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید کے چیئرمین کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ حیدرآباد میں 5 نشستوں اور ٹنڈو محمد خان میں 2 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ٹنڈوالہیار کی یونین کوںسل لانڈھی کے وارڈ نمبر 2 پر جنرل کونسلر، لاڑکانہ میں رتودیرو کے وارڈ نمبر 2 میں جنرل کونسلر اور قمبرشہدادکوٹ میں یونین کونسل لاکھا میں جنرل کونسلر کی نشست پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 7، جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 پر جنرل کونسلر، شکارپور یونین کونسل نمبر 5 میں چیئرمین جبکہ نوشہرو فیروز میں یونین کونسل نیوآباد میں چیئرمین اور کندھر میں کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll