جی این این سوشل

تجارت

متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 16.75 درہم اضافہ

24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 11.5 درہم اضافے سے 282 درہم تک پہنچ گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 16.75 درہم اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں مسلسل دوسرے ہفتے سونے کے نرخوں میں 16.75 درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں ایک ہفتے میں مختلف قیراط کے گولڈ نرخوں میں 9 سے 11 درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دو ہفتے کے دوران سونے کی فی گرام قیمت 16.75 درہم تک پہنچ گئی۔ 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 11.5 درہم اضافے سے 282 درہم تک پہنچ گئی۔

22 قیراط ایک گرام کے نرخ 10.75 درہم اضافے سے 261.25 درہم ریکارڈ کی گئی۔21 قیراط ایک گرام کی قیمت 10.25 درہم کے اضافے سے 252.75 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 9 درہم اضافے سے 216.75 درہم تک پہنچ گئے۔

تجارت

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔اوگرا 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گا اور آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرے گا۔ وزارت خزانہ 15 اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔  عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کی اسرائیل کو وارننگ، غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے 30 روز کا الٹی میٹم

غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر اسے امریکی فوجی مدد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، امریکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی اسرائیل کو وارننگ، غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے 30 روز کا الٹی میٹم

امریکا نے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے 30 روز کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو خط لکھ آگاہ کیا گیا ہے کہ 30 روز کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر اسے امریکی فوجی مدد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کارروائی کے دوران بھی بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

امریکا کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو غزہ میں بدتر ہوتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش ہے کیونکہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں 90 فیصد سے زائد انسانی امداد کی نقل و حرکت کو روک دیا تھا یا اسے محدود کردیا تھا۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے خط پر ردعمل میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امریکی حکام سے اٹھائے گئے خدشات پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے نئی کارروائی کے آغاز سے غزہ میں کوئی انسانی امداد نہیں پہنچی، وہاں موجود 4 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کیلئے کی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا حماس کیخلاف جنگ میں اسرائیل کو اسلحے کا سب سے بڑے سپلائیر کا کردار ادا کرتا آ رہا ہے اور اسرائیل پچھلے سال اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں غزہ پر حملون کیلئے امریکا کے فراہم کردہ طیاروں، گائیڈڈ میزائلوں اور گولا بارود پر اںحصار کرتا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ممتاز زہرہ بلوچ کا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ

دورے کے دوران غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں نے دفتر خارجہ کی ترجمان سے بات چیت بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ممتاز زہرہ بلوچ کا  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے منگل کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی سہولت کے لیے کیے جانے والے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے ڈیجیٹل لائبریری، میڈیا فیسیلیٹیشن روم، سٹوڈیو اور میڈیا روم سمیت مختلف سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں نے دفتر خارجہ کی ترجمان سے بات چیت بھی کی۔ دریں اثناء سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے بھی میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اور مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں سے بات چیت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll