جی این این سوشل

تجارت

پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے ،آئی ایم ایف

پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر رہا ہے، چیف کرسٹالینا جیورجیوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے ،آئی ایم ایف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف کی چیف کرسٹالینا جیورجیوا نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں کچھ بہتری آئی ہے اور ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسی راستے پر چلنے کے بارے میں پرعزم ہے اور اس نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی اہم اور حل طلب مسائل کا سامنا ہے، جیسے کہ ٹیکس بیس ، امیر افراد کس طرح ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، عوامی اخراجات اور سب سے اہم شفاف ماحول فراہم کرنا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف میں گزشتہ ماہ  3 بلین ڈالر کے دوسرے اور آخری جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا جس کا آئی ایم ایف کا بورڈ رواں ماہ کے آخر میں جائزہ لے گا۔

دنیا

امریکہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

ملزم کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ میں  گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

امریکہ میں ملزم نے گرفتار سے بچنے کیلئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔پولیس اہلکاروں نے بھی ملزم کی فائرنگ کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گولی مار دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میںلے کر بندوق برآمد کر لی۔

واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پیر کو 500 روپے کم ہو کر 243,900 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 244,400 روپے تھی۔

 سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 209,534 روپے سے کم ہو کر 209,105 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,072 روپے سے کم ہو کر 191,680 روپے ہو گئی۔


فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2،337 ڈالر سے کم ہوکر 2،335 ڈالر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll