جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کا مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں، ترجمان دفترخارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کا مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

مشرق و سطیٰ میں ہونے والے واقعات پر پاکستان نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صورتحال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔ پاکستان کئی ماہ سے خطے میں دشمنی روکنے اور غزہ جنگ بندی کے لئے زور دے رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کا اظہار ہیں، صورتحال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت ہے۔آج کی پیش رفت سفارت کاری کے ٹوٹنے کے نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔ یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پین الاقوامی امن و سلامتی قائم رکھنے میں ناکام ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر حملے میں درجنوں ڈرونز اور کروز میزائل استعمال کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلے ہی کہا تھا کہ خطے میں دشمنی کو روکا اور غزہ میں سیزفائرکیا جائے۔

پاکستان

نیب ترامیم کیس :عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش

وفاقی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت اپیل دائر کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب ترامیم کیس :عمران آج ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے

بانی پی ٹی آئی عمران خان قومی نیب ترمیمی کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے،  جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں۔

عمران خان نے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلایا۔ جبکہ سینیٹر فیصل جاوید اور وکیل نعیم پنجوٹھہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیٹ چل رہا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا جی ہاں! بالکل چل رہا ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ترامیم کا معاملہ زیر التواء ہے۔

اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ مخدوم علی خان آپ اونچی آواز میں دلائل دیں تاکہ ویڈیو لنک پر موجود بانی پی ٹی آئی بھی آپ کو سن سکیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ میں زیر التوا درخواست سماعت کے لیے منظور ہوئی؟ وکیل وفاقی حکومت نے بتایا کہ جی اسے قابل سماعت قراردے دیا گیا تھا، جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب ترامیم کے خلاف کیس کا مکمل ریکارڈ منگوا لیں۔

چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے استفسار کیا آپ اس کیس میں وکالت کریں گے؟ وکیل نے بتایا کہ جی میں عدالت کی معاونت کروں گا۔

حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے دلائل جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ جولائی 2022 کو نیب ترامیم کے خلاف پہلی سماعت ہوئی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کل کتنی سماعتیں ہوئیں ہیں؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ کل 53 سماعتیں ہوئیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے دریافت کیا کہ اتنا طویل عرصے تک کیس کیوں چلا؟ کیا آپ نے کیس کو طول دیا؟

وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا زیادہ وقت دلائل میں درخواست گزار نے لیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 1999 میں نیب قانون بنانے میں کتنا وقت لگا تھا؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مارشل لا کے فوری بعد ایک ماہ کے اندر نیب قانون بن گیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ تو بڑا تعجب ہے کہ نیب ترامیم کیس 53 سماعتوں تک چلایا گیا۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیاتھا۔ وفاقی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت اپیل دائر کی تھی۔ پہلی سماعت گزشتہ سال اکتوبر میں ہوئی تھی اور دوسری سماعت دو روز قبل ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر دلائل دینے کی درخواست منظور کرلی تھی۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دینے کی اجازت دے دی تھی۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے تھےکہ اس مقدمے میں پٹیشنر عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہونا چاہتے ہیں تو ان کو یہاں پیش کیا جانا چاہیے، وہ اس مقدمے میں ایک فریق ہیں ہم ان کو پیش ہونے کے حق سے کیسے روک سکتے ہیں، یہ نیب کا معاملہ ہے اور ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ان کا حق ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئر لینڈ کا کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل  اپنی ٹرینگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 25، تیسرا 28 اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سیریز کے بعد ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے تین میچز کھیلے، جس میں پاکستان 2 میچ جیتنے میں کامیاب ہواتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنا یا کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، پاکستان کے آئین میں کہیں نائب وزیراعظم کے عہدے کا ذکر نہیں ہے، فیڈرل گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں بھی نائب وزیراعظم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی سینیٹر اسحاق  ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا تھا۔

28 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ملک کا نائب وزیراعظممقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll