پاکستان
مشرقی وسطی میں جنگ کا پھیلنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں، ملیحہ لودھی
ایرانی حملے کا مقصد صیہونی ریاست کا خبردار کرنا تھا، سابق سفارتکار
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرقی وسطی میں جنگ کا پھیلنہ اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، ایرانی حملے کا مقصد صیہونی ریاست کا خبردار کرنا تھا۔ مسلم امہ کی جانب سے متفقہ طور پر جواب آنا چاہیے۔
جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایران نے صرف فوجی ٹارگٹس پر حملے کئے، شہری تنصیبات پر نہیں، ایران کا مقصد صرف اسرائیل کو خبردار کرنا تھا، اسرائیل چاہے گا کہ امریکا جنگ میں ملوث ہو جائے اور امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کیا جائے لیکن امریکا ایسا نہیں چاہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا مقصد صرف اسرائیل کو خبردار کرنا تھا، اسرائیل چاہے گا کہ امریکا جنگ میں ملوث ہو جائے اور امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کیا جائے لیکن امریکا نہیں چاہے گا۔
سابق مندوب کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایران اور اسرائیل کی براہ راست محاذ آرائی ہوئی ہے، جنگ اگر خطے میں پھیلی تو پاکستان پر بھی اس کے اثرات ہوں گے، جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی جس کے بعد ایران پر اندرون اور بیرونِ ملک سے بہت دباؤ تھا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی رائے اسرائیل کے خلاف ہوئی ہے، امریکی عوام بھی چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔ سفارتی سطح پر کچھ کوششیں ہو رہی ہیں کہ اسرائیل کو مزید ایکشن سے روکا جائے، خطے میں عدم استحکام کے اثرات ہمارے خطے پر بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل سفارتی کوششیں امریکا کی طرف سے ہوں گی کہ جنگ بڑھ نہ جائے، لگتا نہیں کہ چین اور روس ایران کی مذمتی قرار داد کی حمایت کریں، چین اور روس بھی چاہیں گے کہ ناصرف غزہ بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی جنگ بند ہو، سعودی عرب یا کوئی اور ملک جنگ میں اضافہ نہیں چاہے گا، پاکستان سمیت مسلم ممالک کا متفقہ جواب آنا چاہیے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ تناؤ بڑھتا ہے تو اقتصادی اثرات پاکستان اور دیگر ملکوں پر پڑنے سے چیلنج بڑھ جائیں گے، امریکی انتظامیہ میں بھی احساس ہے کہ جنگ بڑھتی ہے تو اس کا امریکا کو فائدہ نہیں ہو گا۔
دنیا
پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے
ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے یمن کے قریب خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پاکستان نیوی کے ایک بیان کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران یمن کے قریب خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔
ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کردیا تھا۔
پاکستان
دبئی : صدر زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر
ایوان صدر کے مطابق صدرکے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے
صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔
صدرزرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔
صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔
علاقائی
پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر سفر
شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی تعطل کا شکار ہوگئی، کراچی سے حیدر آباد منتقل کیے جانے والے طیارے کو موٹروے ایم نائن پر روک دیا گیا۔
شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے، طیارے کو آج رات حیدرآباد پہنچنا تھا۔
طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے طیارے کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل