جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، علی امین گنڈاپور
بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے، وزیر اعلی کے پی


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے۔
راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لوگوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا، آپ نے بلے کا انتخابی نشان لے لیا ،پارٹی ختم کردی، بانی پی ٹی آئی کی قوم جاگ چکی ہے، بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر ہوں گے اور بہت جلد اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا، پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھین کر فارم 47 والوں کو دیا گیا، اور جب فارم 47 بنانیوالے نے اعتراف کیا تو اسے ذہنی مریض قرار دیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی میڈیا سے گفتگو
— PTI (@PTIofficial) April 16, 2024
pic.twitter.com/ZXfSOytfGF
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کرکے فارم 47والوں کو ایوان میں بھیجا گیا ہے ہم اور عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک حقیقی آزادی نہیں ملے گی جنگ جاری رہے گی. ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہوگئے ہیں، ججز کو جو خط موصول ہوئے اس پر کمیشن بننا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ نیا تجربہ کرنے والے ایک دن بے نقاب ہوں گے، آپ اس ملک میں کیسا نظام بنارہے ہیں، جب ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں تو یہ ذہنی مریض ہیں، جعلی ایف آئی آرز کے زور پر آپ لوگوں کی زبانیں بند نہیں کرسکتے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ بنایا ہوا ہے، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ فارم 47پر بنا ہواہے، میرے معاملات اس ہی کابینہ سے ہونے ہیں، جب اپنی ڈیل کے مطابق ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی غلطی مان لیں ،ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، ججز نے جو خط لکھا اس کے بعد ہر چیز ظاہر ہوچکی ہے، تمام فیصلے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہوئے، یہ بے نقاب ہوچکے ہیں، اب ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، ان کو لگتا ہے یہ بے وقوفوں کی طرح قوم کو دھوکہ دے دیں گے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے بارہ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور پر پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔
آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی
- 6 گھنٹے قبل

صدرمملکت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ایک اہم پیغام جاری
- 6 گھنٹے قبل

واٹس ایپ میں صارفین کے لیےایک بہترین فیچر متعارف کرا دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

رانا ثناء اللہ کا شرجیل انعام سے رابطہ،نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
مریدکے : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبعلم زخمی
- 9 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

کینیا : شیر کے حملے میں 14 سالہ بچی ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، حیران کن انکشاف
- 10 گھنٹے قبل

سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، ملک محمد احمد خان
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے فلسطینی عیسائیوں کو یروشلم میں واقع مقدس چرچ میں داخلے سے روک دیا
- 5 گھنٹے قبل