جی این این سوشل

دنیا

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد پروازیں معطل

حکام نے شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات  میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد پروازیں معطل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، دبئی ایئر پورٹ کا رن وے پانی میں ڈوب گیا۔

متحدہ عرب امارات میں حکام نے شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بڑے علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں، درجنوں میٹرو اسٹیشن اور انڈر پاسز زیر آب آگئے۔

دبئی کی اہم ترین شاہراہ شیخ زید روڈ کے کئی حصے بند کردیئے گئے جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور کئی گھنٹے تک شدید ٹریفک جام رہا۔

بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے ہزاروں مسافر پھنس گئے، القوا کے علاقے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جب کہ راس الخامیہ میں ایک شہری بہہ گیا۔

آسمانی بجلی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کے پیش نظر اماراتی حکام نے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش (آج) بدھ تک جاری رہ سکتی ہے۔ غیر یقینی صورتحال کے باعث اسکولوں کے اوقات کار بھی متاثر ہوئے ہیں، تعلیمی ادارے بند کرکے آن لائن کلاسز میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

دنیا

امریکہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

ملزم کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ میں  گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

امریکہ میں ملزم نے گرفتار سے بچنے کیلئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔پولیس اہلکاروں نے بھی ملزم کی فائرنگ کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گولی مار دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میںلے کر بندوق برآمد کر لی۔

واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی  ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگروں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں4دہشتگردہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے۔  فورسزنے اپنی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کاٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنےدہشتگردوں سےبرآمداسلحہ اوربارودی موادقبضےمیں لےلیا، مقامی آبادی کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کاخیرمقدم کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll