جی این این سوشل

پاکستان

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ثبوت فراہم کئے بغیر بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے رد عمل پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ ہمیں امریکا کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کا علم نہیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔

 

 

 

 

پاکستان

ہنزہ جانے والی بس کھائی میں جا گری، 15 افراد جاں بحق، 22 زخمی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنزہ جانے والی بس کھائی میں جا گری، 15 افراد جاں بحق، 22 زخمی

چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری ، حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ  22 شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ چلاس کے علاقے یشوکل داس کے مقام پر پیش آیا ، بس راولپنڈی سے ہنزہ جا رہی تھی، بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 15 کے قریب مسافر دم توڑ گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بس حادثے کے بعد چلاس کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، 
 فائرنگ سے کشمیری جوان شہید

کشمیر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اضلاع  سامبا اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  تازہ کارروائیوں میں بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو شہیداور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔

 نوجوان کو ضلع  سامبا کے قریب فوجی کارروائی کے دوران بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے شہید کیا۔

 ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آراگام میں بھارتی پولیس نے تلاشی اور حراست کی کارروائی کے  کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف لوگوں میں پائےجانے والے غم و غصے اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور حکومت کو اس معاملے پرآڑے ہاتھوں لینے پر بھارتی  حکام نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

 

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات) لاہور میں پولیو نگرانی بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران پولیو کے عملے کاتحفظ کویقینی بنایا جارہا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll