پاکستان

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر اپریل 20 2024، 5:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیئے کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارتی شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترکئے کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکئے کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ تعلق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ترکئے کے سفیر مہمت پکاس نے ٹرمینل یاپی سنک کوسکن  کے چیف ایگزیکٹو اور ترکیہ اورپاکستانی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ترکی  وفد نے اپنے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  کاشکریہ ادا کیا۔