- Home
- News
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہونگے ، وزیر اعلی پنجاب
مریم نواز نے کہا کہ 130 ارب روپے کا کسان پیکج نواز شریف کے زراعت دوست وژن کی عکاسی کرتا ہے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ "مسلم لیگ ن کے ووٹرز باہر آ رہے ہیں، جو ایک خوش آئند علامت ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے خلوص نیت سے کوشاں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے قلیل عرصے میں پنجاب کے عوام کو ریلیف، ریلیف اور صرف ریلیف فراہم کیا، رمضان نگہبان ریلیف پیکیج، 20,000 بائیک، سستا آٹا اور سستی روٹی کو اجاگر کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے مزدور، کسان، طلباء اور خواتین میری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ 130 ارب روپے کا کسان پیکج نواز شریف کے زراعت دوست وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں اور میری ٹیم ہمیشہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی پنجاب میں لیپ ٹاپ، آئی پیڈ کی اسکیمیں بھی متعارف ہونے جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواران انشاء اللہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشن آپ کے اور میرے قائد محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے۔
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 30 منٹ قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 26 منٹ قبل
ایران کے صوبے لوریستان میں بس کھائی میں گر گئی، 10 افراد ہلاک
- 5 منٹ قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 40 منٹ قبل
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار
- 9 منٹ قبل