جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف اپیلوں پر سماعت 24 اپریل تک ملتوی

بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف اپیلوں پر سماعت 24 اپریل تک  ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف اپیلوں پر سماعت (بدھ) 24 اپریل 2024ء کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے حوالہ سے کیس کے فریقین کو نوٹسز ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 24 اپریل 2024ء کو دن ساڑھے گیارہ بجے کیس پر سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کیس کی گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں سے تین سال تک کی سزا پانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کی تھیں اور فیصلوں کی مشروط اجازت دی تھی۔

پاکستان

عمران خان کو فوراً رہا اور بیٹوں سے رابطہ بحال کرایا جائے، جمائما گولڈ سمتھ

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، سابق اہلیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو فوراً رہا اور بیٹوں سے رابطہ بحال کرایا جائے، جمائما گولڈ سمتھ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو مکمل اندھیرے میں رکھا گیا ہے، ان کے سیل کی بجلی بند کردی گئی ہے اور باہر نکلنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ میں عموماً پاکستانی سیاست پر تبصرہ نہیں کرتا، میرا عمران خان کے بہت سے سیاسی معاملات پر اختلاف رہا لیکن یہ سیاست کے بارے میں نہیں ہے- یہ میرے بچوں کے والد کے بارے میں ہے، ان کے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے بارے میں ہے۔

جمائما کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ سالوں سے مجھے مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کی طرف سے ہراساں کیا گیا، جس میں عصمت دری کی دھمکیاں اور سازشی نظریات شامل ہیں۔ دریں اثناء پاکستان میں ٹویٹر/ ایکس پر پابندی عائد ہے، جو بھی پی ٹی آئی کے بارے میں بات کرتا ہے یا وہ اب جیل میں ہے یا اسے خاموش کرا دیا گیا ہے، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں کچھ بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ حکام نے ان کے سیل کی لائٹس اور بجلی بند کردی ہے اور انہیں سیل سےکسی بھی وقت باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل کے باورچی کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے اور عمران اس وقت قید کی سزا کے تحت مکمل طور پر آئیسولیٹڈ ہیں، بیرونی دنیا سے بغیر کسی رابطے کے وہ حقیقی طور پر اندھیرے میں ہے۔ ان کے وکلا بھی ان کی حفاظت اور خیریت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں عمران خان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ان کی جماعت (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور حامیوں پر جاری حملوں کی پس منظر میں کی گئی ہیں، یہ انہیں اور پاکستان میں پوری سیاسی اختلاف کو خاموش کرنے کی کوشش میں کی گئی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایک سویلین ہیں اور وہ اگست 2023 سے قید میں ہیں، مزید برآں، حال ہی میں عمران خان کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ہے جو مسلسل ان کے لیے بات کر رہی تھیں، انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پرامن احتجاج کر رہی تھیں اور اب جیل میں قید ہیں باوجود اس کے کہ ان کی قید کے لیے کوئی معقول یا قانونی وجہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 72 سالہ عمران خان اگست 2023 سے کرپشن کے کیس میں سزا کے بعد جیل میں ہیں اور اس کے بعد توشہ خانہ سمیت کرپشن کے مختلف مقدمات میں انہیں سزائیں دی جاچکی ہیں تاہم انہیں عدالتی سماعت کے دوران میڈیا سے بات کرنے اور پارٹی رہنماؤں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت تھی جو گزشتہ ہفتے سیکیورٹی کی بنیاد پر معطل کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ازبک وزیراعظم ایس سی او کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ

نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اویس لغاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ازبک وزیراعظم ایس سی او  کے 23 ویں  اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ

ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔

نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اویس لغاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا، ازبک وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔

اس سے قبل روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے۔

ایئرپورٹ آمد پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے، اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی

فیصل آباد میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان جغرافیائی نام نہیں بلکہ ایک عقیدے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو کہتی ہے اور جو کرتی ہے اس میں تفریق ہے، ریاست کا فرض ہے سب کو معیاری تعلیم فری فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج معیاری تعلیم کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں جانا مجبوری ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر رہی ہے، انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll