Advertisement

محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ، سیریز سے باہر

وکٹ کیپر محمد رضوان  نے 22 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے تھے کہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 22 2024، 2:47 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ، سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نائب کپتان اور بیٹنگ لائن کے اہم ستون محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

وکٹ کیپر محمد رضوان  نے 22 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے تھے کہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

 
Advertisement