جی این این سوشل

جرم

گجرات میں ضمنی الیکشن کا رزلٹ لینے گئے صحافیوں پر پولیس کا تشدد ، صحافی گرفتار

جی این این کے رپورٹر اورنگزیب ملک نے کہا کہ ہماری ٹیم کے صحافیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گجرات میں ضمنی الیکشن کا رزلٹ لینے گئے صحافیوں پر پولیس کا تشدد ، صحافی گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گجرات:  گجرات میں ضمنی انتخابات کی کوریج کے دوران جی این این ٹی وی کے صحافیوں اور کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

کچھ اہلکاروں نے ’ماسک پہن کر‘ کیمرہ مین رئیس دلاور کو غیر قانونی طور پر اغوا کیا اور دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق کیمرے کو بھی توڑ دیا گیا ۔

جی این این کے رپورٹر اورنگزیب ملک نے کہا کہ ہماری ٹیم کے صحافیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نقاب پوشوں نے انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

رئیس دلاور کو ایک گھنٹے سے زائد غیر قانونی حراست میں رکھا گیا اور انہیں سرکاری ڈیوٹی انجام دینے سے روک دیا گیا۔ سینئر صحافیوں کی کوششوں کے بعد کیمرہ مین آزاد۔ تاہم ضمنی انتخابات کی کوریج کے لیے وہاں موجود میڈیا نمائندگان کی ابھی بھی گرفتاریاں کی جا رہیں ہیں ۔

لاہور پریس کلب کے صدر  ارشد انصاری نے جی این این ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہم صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزادی صحافت کے لیے متحد ہیں۔


ایک اور صحافی رانا عظیم نے بتایا کہ صحافیوں کو صوبائی حکومت کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا۔

رانا عظیم نے جی این این ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "غیر قانونی اغوا کے پیچھے جو بھی ہے اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔" انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو انتخابات کی کوریج کے لیے اغوا کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر انصاف کے حصول کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

ارشد انصاری نے کہا کہ انہیں زیادہ امید نہیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات رکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کا واقعہ انتہائی حیران کن تھا کیونکہ بہت سے صحافیوں کو اغوا کیا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں 

92 کیمرہ مین اور صحافیوں کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 

پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ رپورٹرز اور کیمرہ مین اپنے فرائض سرانجام دینے کے لیے موجود تھے۔

انہوں نے کہا ہم کسی کو آزادی صحافت پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔ جی این این کے اور بھی بہت سے کارکنان ہیں جنہیں حراست میں لے کر کچھ نامعلوم مقامات پر رکھا گیا ہے۔ حکومت کو 92 رپورٹرز اور کیمرہ مین کی بازیابی کے لیے اور جی این این کے رپورٹر اور کیمرہ مین کی بازیابی کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں  جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کیلٗے الیکٹرک بس منصوبہ رواں سال میں ہی مکمل کیا جائے ۔ 

انہوں نے کہا کہ جلد ہی الیکٹرک بیس لاہور کی عوام کیلئے دستیاب ہونگی ۔ 

واضح رہے مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے کے فیصلے کی روشنی میں دی ۔ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ سے ہوگا ۔

جسٹس شوکت صدیقی کو جج کے عہدے سے ہٹانے کا 11 اکتوبر 2018 کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کی منظوری دی گئی۔ صدر  مملکت نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

صدر مملکت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ 30 جون 2021 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے جب کہ 11 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اسے بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جاسکتا، انہیں ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے، وہ بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائرڈ اور تمام مراعات وپینشن کے حقدارہوں گے، انہیں پینشن سمیت تمام مراعات ملیں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll