Advertisement
پاکستان

علی محمد خان نے ضمنی الیکشن کو 8 فروری کا تسلسل قرار دے دیا

ضمنی الیکشن میں خاص طور پر پنجاب سے دھاندلی کی بے انتہا شکایات آئی ہیں، رہنما پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 22nd 2024, 5:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی محمد خان نے ضمنی الیکشن کو 8 فروری کا تسلسل قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما علی محمد خان نے ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اسے 8 فروری کے عام انتخابات کا تسلسل قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں علی محمد خان نے کہا کہ کل 21 اپریل کے ضمنی الیکشن میں خاص طور پر پنجاب سے دھاندلی کی بے انتہا شکایات آئی ہیں، گجرات میں جعلی بیلٹ پیپرز کی شکایات اور مختلف حلقوں سے آر و دفاتر میں کنسالوڈیشن کے عمل سے امیدواروں کو باہر نکالنا اور حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال یہ سب کچھ 8 فروری کے الیکشن کی دھاندلی کا تسلسل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا اب اس پورے عمل سے اعتماد اٹھ رہا ہے اور یہ نظام اپنی افادیت بہت سرعت کے ساتھ کھو رہا ہے۔ اگر ملک کو جمہوریت سے چلانا ہے تو جمہور یعنی عوام کے فیصلوں کو ماننا ہوگا نہ کہ اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لئے پورے نظام کو یرغمال بنایا جائے۔

علی محمد خان نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کے عملے کو زد و کوب کیا گیا،  میں اپنے حلقے میں مہم نہیں چلا سکا، بدقسمتی سے ریاست نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ پنجاب میں عوام ووٹ کسی اور کو دے رہے ہیں، زرلٹ کوئی اور تیار کر رہا ہے اگر کے پی میں کسی کو شکایت ہے تو سامنے لائے۔

 

Advertisement
شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

  • 8 گھنٹے قبل
آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

  • 8 گھنٹے قبل
کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

  • 9 گھنٹے قبل
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

  • 13 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا  کا  میڈیا اکیڈمی تعاون  کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

  • 10 گھنٹے قبل
 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 14 گھنٹے قبل
ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

  • 10 گھنٹے قبل
 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

  • 13 گھنٹے قبل
بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

  • 10 گھنٹے قبل
بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی

  • 10 گھنٹے قبل
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement