ضمنی الیکشن میں خاص طور پر پنجاب سے دھاندلی کی بے انتہا شکایات آئی ہیں، رہنما پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اسے 8 فروری کے عام انتخابات کا تسلسل قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں علی محمد خان نے کہا کہ کل 21 اپریل کے ضمنی الیکشن میں خاص طور پر پنجاب سے دھاندلی کی بے انتہا شکایات آئی ہیں، گجرات میں جعلی بیلٹ پیپرز کی شکایات اور مختلف حلقوں سے آر و دفاتر میں کنسالوڈیشن کے عمل سے امیدواروں کو باہر نکالنا اور حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال یہ سب کچھ 8 فروری کے الیکشن کی دھاندلی کا تسلسل ہے۔
کل 21 اپریل کے ضمنی الیکشن میں پھر دھاندلی کی بے انتہا شکایات آئی ہیں خاص کر پنجاب سے۔ گجرات میں جعلی بیلٹ پیپرز کی شکایات اور مختلف اور حلقوں سے آر و دفاتر میں کنسالوڈیشن Consolidation کے عمل سے امیدواروں کو باہر نکالنا اور حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال یہ سب کچھ 8 فروری کے…
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) April 22, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا اب اس پورے عمل سے اعتماد اٹھ رہا ہے اور یہ نظام اپنی افادیت بہت سرعت کے ساتھ کھو رہا ہے۔ اگر ملک کو جمہوریت سے چلانا ہے تو جمہور یعنی عوام کے فیصلوں کو ماننا ہوگا نہ کہ اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لئے پورے نظام کو یرغمال بنایا جائے۔
علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملے کو زد و کوب کیا گیا، میں اپنے حلقے میں مہم نہیں چلا سکا، بدقسمتی سے ریاست نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ پنجاب میں عوام ووٹ کسی اور کو دے رہے ہیں، زرلٹ کوئی اور تیار کر رہا ہے اگر کے پی میں کسی کو شکایت ہے تو سامنے لائے۔
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- ایک گھنٹہ قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 3 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 7 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 7 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 3 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 7 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 6 گھنٹے قبل