جی این این سوشل

تجارت

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد :  وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے پائیدارترقی وخوشحالی یقینی بنانے کے بارے میں دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ سے متعلق حکومتی عزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نےاسلام آباد میں البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات بھی کی ۔

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ، وزیرخزانہ اورنگزیب ملک  نے تاجروں اورکاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور اُن کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں حکومتی عزم ظاہرکیاہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میرسے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاکہ کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے اورملک کی اقتصادی ترقی کے بارے میں ان کی کوششوں میں سہولت دینے کے لئے ملکرکام کیاجائے گا۔

 

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

سندھ وپنجاب کےکچےکےسرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرکے 2 ڈاکو  ہلاکجبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ڈاکو پولیس کے 3 جوانوں کی شہادت ، قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوت تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ مختلف مقامات پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے اور ماچھکہ ، بھونگ، صادق آباد اورکوٹ سبزل کی پولیس نفری بھی آپریشن میں شریک ہے،گھوٹکی اور راجن پور پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا کہ بگٹی قبیلے کے رضا کار  بھی پولیس کے ساتھ ہیں۔ ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کےلئے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز  پولیس سے تعاون کررہی ہے اور سندھ پولیس نے ہمارا زبردست ساتھ دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ ہے، جب کہ آپریشن میں رضاکاروں کی شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رضا کار شامل نہیں کیے جاتے بلکہ وہ انٹیلیجنس معلومات دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  انفارمرز کی مدد لیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll