جی این این سوشل

جرم

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4 طلبہ کو اغواء کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی۔ دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا ، 2 کو دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایک طالب علم کو افغانستان واپسی پر حساس اداروں نے گرفتار کیا، دہشت گرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پاکستان

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاک فوج

سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر افواج پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر افواج پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہماری قومی تاریخ کے اس سیاہ دن، سیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی اور جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا۔ ان شرپسندعناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے سے تعلق رکھنے والے مقامات کی توڑ پھوڑ کی، جس کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور ان کے سرغنوں کے ساتھ ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا۔ ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان تصادم کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہونے کے بعد، اس سازش کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور پرتشدد کارروائیاں کرنے والوں نے مسلح افواج اور ریاست کے خلاف نفرت کی ایک مذموم مہم شروع کی۔ ان شرپسند عناصر نے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر شرمناک طریقے سے خود کو بری الذمہ قرار دینے اور الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی بھی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہی وجوہات کی بنا پر 9 مئی کے سانحہ کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتا ہو سکتا ہے اور نہ ہی انہیں قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔ 9 مئی کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی ہمارے ہیروز کی یادوں اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کو اسی طرح کے غلط طرز عمل کے ذریعے بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کرے۔

ترجمان کے مطابق آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔ ہمارے شہدا اور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں ۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں ۔ پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔ آئیے آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کرنے اور اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ

کئی پروازوں کا لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی ، لاہور سے حج پرواز کو بھی روک لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں امیگریشن سسٹم تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام نے امیگریشن ہال خالی کروا لیا۔ آگ سے امیگریشن ہال میں دھواں جمع ہونے سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آ لگے کے باعث امیگریشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا اور لاہور سے حج پرواز کو بھی روک لیا گیا۔جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

علاوہ ازیں لاہور سے اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کئی گھنٹوں بعدلگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی سیاہ باب: پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے، مریم نواز

سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی سیاہ باب: پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی۔ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس روز اقتداد پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کو کمزور کرنے کی سازش اور مجرم بے نقاب ہوچکے ہیں، سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے، نفرت کی آگ میں سلگتے کردار اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ قوم 9 مئی کے ہر کردار کے مکروہ چہرے پہنچان چکے ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ اب 9 مئی کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll