جی این این سوشل

پاکستان

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

میاں افضل حسین تارڑ کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور نواز شریف کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور علاقے کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ صاحب کی کمی پوری نہیں ہوسکے گی۔

علاقائی

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد کیے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او جاوید نے تشدد کے دوران خود ہی ویڈیو بھی بنوائی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرانی انار کلی پولیس نے اشتہاری کی تلاش میں چائنا سینٹر پر چھاپہ مارا تھا۔ اشتہاری تو نہ ملا لیکن موقع سے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھپڑ برساتے ہوئے زیر حراست افراد کو تھانے لے گیا۔ پولیس نے حراست میں لئے جانے والوں پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کردیا۔

حراست میں لئے جانے والوں میں احسان، ناظم، منظور، علی رضا زاہد اور دیگر شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے۔

مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی پیداواری لاگت پر مہیا کی جائے گی، آٹے پر بھی سبسڈی دی جائے گی، وزرا اور دیگر کی مراعات کم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پُرتشدد رخ اختیار کرگئی تھی، کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے معطل رہی، دارالحکومت مظفرآباد میں کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال جاری تھی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔

جبکہ میرپور میں گزشتہ روز مظاہرہ خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا تھا، مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی، گولی لگنے سے سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہو گئے تھے، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس پی خاورعلی ، تحصیلدار رضوان لطیف سمیت 28اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا ماں کے عالمی

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘ وزیراعلیٰ پنجاب  کا ماں کے عالمی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کیا ہے۔

ماؤں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘ سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، مدر ڈے غزہ اور کشمیر کی پرعزم اور حوصلہ مند ماؤں کے نام۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دے کر درجہ بلند کر دیا، ماں سچے جذبے اور رشتے کا نام ہے، مائیں خاندان کا سنگ بنیاد اور معاشرت کا ستون ہیں۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ مدر ڈے ماؤں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے، مدر ڈے پر اور ہر روز اپنی عظیم ماں کی کمی محسوس کرتی ہوں، ہمیشہ والدہ محترمہ کلثوم نواز کی محبتوں کی شکر گزار رہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدہ محترمہ کی دعاؤں کی بدولت آج اس منصب پر ہوں، ماں کی خدمت کو شعار بنانے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll