جی این این سوشل

پاکستان

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

جسٹس بابر ستار اور ان کی فیملی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،اعلامیہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم بے بنیاد اور اور جھوٹ قرار، اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار اور ان کی فیملی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ، بچوں کی امریکی شہریت، امریکی جائیدادوں اور فیملی بزنس پر وضاحت کردی، عدالت نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار کی والدہ 1992 سے اسکول چلارہی ہیں، جس کے وہ لیگل ایڈوائزر رہے اور فیس وصول کی، جسٹس بابر ستار کی پاکستان اور امریکا میں جائیداد ٹیکس ریٹرنز میں موجود ہے، جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستان سکونت اختیار کی، جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا اس وقت کے چیف جسٹس کو علم تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت سوشل میڈیا مہم کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں۔سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، جسٹس بابر ستار کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار، اُنکی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جا رہے ہیں، جسٹس بابر ستار نے آکسفورڈ لاء کالج اور ہاورڈ لاء کالج سے تعلیم حاصل کی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فرد کی وجہ سے جسٹس بابر ستار کو امریکا کا مستقل ریڈیڈنسی کارڈ ملا تھا، 2005 میں جسٹس بابر ستار امریکی نوکری چھوڑ کر پاکستان آگئے اور تب سے پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔

تجارت

آئی ایم ایف کا ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ

ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا  ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

بجٹ 25- 2024 کی تیاریاں جاری ہیں جس کے تحت ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےپر غور کیا جارہا ہے اور کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس لگانے سےسالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔

اس کے علاوہ گندم کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے اضافی ٹیکس ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹریکٹرز، کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے ، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال 30ارب روپے کا ٹیکس ریونیو متوقع ہے، ٹریکٹرز اور کیڑے مارادویات پر ٹیکس استثنیٰ  کے خاتمے سے زرعی لاگت مزیدبڑھ جائے گی۔

واضح رہے آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کے بلوں میں دی جانے والی سبسڈی کو بھی ختم کیا جارہاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی ایئر پورٹ پر روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح

خصوصی تقریب میں سعودی سفیر کے ہمراہ سعودی چیئرمین امیگریشن اینڈ پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز ال یحییٰ نے بھی شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ایئر پورٹ پر روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح

کراچی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر متعلقہ حکام نے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس کے تحت سفر کرنے والوں کو الوداع کیا۔

کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودی ایئرلائن سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سفر کرنے والے مسافروں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔خصوصی تقریب میں سعودی سفیر کے ہمراہ سعودی چیئرمین امیگریشن اینڈ پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز ال یحییٰ نے بھی شرکت کی۔

روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے بنائے گئے لاؤنج کا سعودی سفیر اور گورنر سندھ نے باقاعدہ افتتاح کیا۔

روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکیم کے ذریعے حج پر جانے والے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ حکومت نے اس بار حج کم سے کم اخراجات میں یقینی بنایا، اس مرتبہ حج تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، حج کے تمام انتظامات کو ڈیجیٹل بنا کر حج ایپ بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگیا۔چودھری سالک حسین اور سیکرٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی وفد کو کراچی ایئر پورٹ پر دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، حکومت نے اس سال حج کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ایئرپورٹ پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اس سال کراچی ایئرپورٹ کو بھی روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی حکام پاکستانی عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کر رہے ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے بعد پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب میں امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو پہلے ہی روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا گیا تھا اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ روٹ ٹو مکہ کے تحت پہلی پرواز 9 مئی کو کراچی سے روانہ ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر کا  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کیلئے مسلسل تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے بااعتبار ڈاکٹرز سے طبی معائنے سے متعلق اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، اس معاملے پر جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll