جی این این سوشل

تجارت

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے، ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔

دنیا

امریکی تعلیمی کیمپسز میں فلسطینی حامی طلبہ پر پولیس کا کریک ڈائون جمہوری اصولوں کی نفی ہے،اقوام متحدہ

پرامن اجتماع و اظہار رائے کی آزادی کے اپنے حق کا استعمال کرنے والے تعلیمی برادری کے ارکان کے خلاف پابندیاں باعث تشویش ہیں، فریدہ شہید

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی تعلیمی کیمپسز میں فلسطینی حامی طلبہ پر پولیس کا کریک ڈائون جمہوری اصولوں کی نفی ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے تعلیم فریدہ شہید نے کہا ہے کہ امریکا میں تعلیمی کیمپسز میں طلبہ کے احتجاج پر حملوں میں حالیہ اضافہ تعلیمی ماحول میں فکری آزادی اور جمہوری اصولوں کی نفی کرتا ہے، پرامن مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن، گرفتاریوں، حراست، پولیس تشدد، نگرانی ، تادیبی اقدامات اور پرامن اجتماع و اظہار رائے کی آزادی کے اپنے حق کا استعمال کرنے والے تعلیمی برادری کے ارکان کے خلاف پابندیاں باعث تشویش ہیں۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے تعلیم و پاکستانی ماہر عمرانیات فریدہ شہید نے کہا کہ وہ خاص طور پر اس بات پر فکر مند ہیں کہ مظاہرین کے ساتھ ان کے سیاسی نقطہ نظر کی بنیاد پر غیر منصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔

فریدہ شہید نے کہا کہ یہ پولیس حملے تعلیمی ماحول میں فکری آزادی اور جمہوری اصولوں کے خاتمے کا اشارہ دیتے ہیں۔ انہوں نے امریکی حکومت سے اپیل کی کہ وہ طلبہ کو متنوع نظریات اور نقطہ نظر تک غیر محدود رسائی کو یقینی بناتے ہوئے آزادی اظہار کے لیے اپنی بنیادی وابستگی کا اعادہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کتابوں اور نصاب پر پابندیوں کے ذریعے ظاہر ہونے والی ان پالیسیوں نے ایک وسیع ’سرد اثر‘ پیدا کیا ہے جو خیالات کے آزادانہ تبادلے کو روکتا اور پسماندہ آوازوں کو خاموش کر دیتا ہے۔شہید نے کہا کہ سکولوں سے پولیس کو ہٹانا اور قابل عملہ جیسے مشیروں اور سماجی کارکنوں میں سرمایہ کاری کرنا بہت ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ یہ بیانیے کو تبدیل کرنے کا وقت ہے، معیاری ٹیسٹنگ کے نتائج پر جامع ترقی اور سماجی تعامل کی مہارتوں کو ترجیح دیتے ہوئے طلبہ کو محض نمبروں تک محدود کر دیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد کیے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او جاوید نے تشدد کے دوران خود ہی ویڈیو بھی بنوائی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرانی انار کلی پولیس نے اشتہاری کی تلاش میں چائنا سینٹر پر چھاپہ مارا تھا۔ اشتہاری تو نہ ملا لیکن موقع سے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھپڑ برساتے ہوئے زیر حراست افراد کو تھانے لے گیا۔ پولیس نے حراست میں لئے جانے والوں پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کردیا۔

حراست میں لئے جانے والوں میں احسان، ناظم، منظور، علی رضا زاہد اور دیگر شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت کے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب

بائی ایسوسی ایشن 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے پر رضامند

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب

پنجاب حکومت کے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب، ایسوسی ایشن 15 روپے میں روٹی فروخت کرنے پر رضامند ہو گئی۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین سے صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نان روٹی ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں بہت زیادہ ریلیف دیا، اس کی دل سے قدر کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہاکہ تمام تندوروں پر حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 روپے کی روٹی فروخت کریں گے۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلئے آٹے کی قمیت میں نمایاں کمی کی، اس سے قبل کبھی آٹا 1200 روپے سستا نہیں ہوا۔ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے مشن میں کامیابی ہوئی، عوام کو سستی اور معیاری روٹی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll