جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم حادثے میں شیر افضل مروت اور ساتھی محفوظ رہے۔

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے۔

تاہم خوش قسمتی سے شیر افضل مروت محفوظ رہے اور دوسری گاڑی سےاسلام آباد روانہ ہو گئے۔

پاکستان

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں جلائو گھیرائو اور کارسرکارمداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی دی گئی درخواست کو عدالت نے منظور کر لیا۔

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سرکاری امور میں مصروفیت کے باعث کی گئی۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور کی طرف سے’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری کے باعث رواں سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور(ڈی ای ایس اے)کی طرف سے جاری ’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درپیش اقتصادی چیلنجز کے باوجود 2024 کے دوران پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں 2فیصد اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا ہے۔ اس پروگرام سے معیشت کو مستحکم کرنے اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی، نیز اس سےپاکستان کو مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔

یو این ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک اینڈ سوشل افیئرز کے عہدیدار شانتانو مکھرجی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک نے 2023 کی دوسری ششماہی کے دوران کرنسی کی قدر میں کمی کے دباؤ کا سامنا کیا۔ جولائی اور اکتوبر کے درمیان کچھ ممالک کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6.5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا، جو 11 کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جولائی اور اگست 2023 کے دوران بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش خشک سالی سے متاثر ہوئے،جبکہ پاکستان میں اوسط سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں عالمی معیشت کی شرح نمو رواں سال 2.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll